+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 24 2026 13:51:23
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 6100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سبی لائن پر اچھے مالوں کے 5850/5900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ گاہکی بھی کھل کر نہیں ہے۔ جبکہ بیچ بھی اکا دکا ہی ہے۔ 

ہائبرڈ جوار ملتان منڈی میں گنگا لائن کے 300 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ 

سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 8150 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ آمدن ایک گاڑی تک کی ہو جاتی ہے۔ ملتان منڈی میں بھی 8000/8100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ 
جواروں کی بیچ کھل کر نہیں ہے۔ آگے جہاں نیچے ریٹیل میں کام ہونا شروع ہوئے مارکیٹ میں تیزی کے امکانات بن سکتے ہیں۔