+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 22 2026 13:09:27
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور سبی کوالٹی 5850/5900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں لائنوں پر جبکہ ملتان منڈی میں 6100 روپیہ من جیسی مارکیٹ ہے۔ فل حال اکا دکا کام ہو رہے ہیں۔ زیادہ والیوم میں کام نہیں ہو رہے ہیں۔ بیچ بھی کھل کر نہیں ہے اور گاہکی بھی سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جن ٹریڈرز کے پاس مال ہیں وہ تو بیچتے نہیں ہیں مظبوط بیٹھے ہیں۔ باقی کافی سارے ٹریڈرز جواروں کی خریداری سے رہ گئے ہیں وہ اب کھوٹے ریٹ لگاتے ہیں تاکہ نیچے کر کے مال مل سکے لیکن مال ملتا نہیں ہے۔ نیچے جہاں ریٹیل میں ڈیمانڈ شروع ہوئ مارکیٹ میں مزید تیزی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ 
ہائبرڈ جوار ملتان منڈی میں لائن گنگا وغیرہ کے 300 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ہائبرڈ جواروں میں بھی تیزی کا رجحان ہے۔ اس سال مال کم ہیں امپورٹ میں۔ 
سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 100/150 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 8000/8050 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آمدن ایک گاڑی تک کی ہو جاتی ہے۔ سدا بہار کی بھی بیچ کھل کر آتی نہیں ہے۔ اکا دکا برائے نام ہی بیچ ہوتی ہے۔ تمام قسم کی جواروں میں تیزی کا رجحان ہے۔