+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 19 2026 13:04:41
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 6300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ سبی لائن کوئ خاص کام نہیں ہو رہے ہیں۔ سبی کوالٹی مال ہی نہیں ہیں آگے پیچھے لائنوں کے مال مکس کر کے وہ بھی تھوڑی بہت سیلنگ آتی ہے بھاگ ناڑی کوالٹی کے 6050/6100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ روجھان کوالٹی مالوں کے 5800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ملتان منڈی میں۔ کافی سارے ٹریڈرز رہ گئے ہیں مال ہی نہیں خرید سکے ہیں۔ ابھی فل حال ریٹ تیز ہونے کی وجہ سے والیوم میں کام نہیں ہو رہے ہیں۔ کوئ اکا دکا گاڑی کی بیچ آتی ہے اور گاہک بھی اکا دکا بن جاتا ہے۔ 
سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 7700/7800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آمدن ایک گاڑی کی تھی۔ ملتان منڈی میں بھی کل 7700 روپیہ من تک کام ہوئے تھے آج 7800 کی مارکیٹ ہے۔ سدا بہار میں بھی بیچ کھل کر نہیں ہے۔ مارکیٹ مین تیزی کا ہی رجحان ہے۔ جہاں نیچے ڈیمانڈ شروع ہوئ جوار کے ریٹوں میں مزید تیزی کے امکانات بن سکتے ہیں