+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 12 2026 14:36:08
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 9600 سے 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ بھی 9600 سے 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سفید مال کی پرسنٹیج کے حساب سے ریٹ ہے۔ تھرپارکر لوڈ میں اچھے مالوں کے 9200/9300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق دسمبر میں پاکستان سے 18189 میٹرک ٹن تک ایکسپورٹ ہوا ہے جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 12 پرسنٹ تک کم ہے۔ پچھلے سال دسمبر میں 20339 ٹن تک ایکسپورٹ ہوا تھا۔ تاہم پچھلے 2024 اگست سے لے کر نومبر تک ایکسپورٹ کافی ہوا تھا جبکہ 2025 میں آخری 6 ماہ میں ایکسپورٹ کافی کم رہی ہے اور ابھی لوکل سٹاکسٹ کے پاس کافی مال سٹاک میں پڑا ہے جو کہ تھوڑا تھوڑا کر کے سیل کر رہے ہیں۔ فل حال بھرپور ڈیمانڈ کے اگلے دو ماہ ہی ہیں۔ دوسری جانب چائنہ کے ٹریڈرز نے پاکستان سے 920/30 ڈالر تک مال مانگے ہیں لیکن پاکستانی ایکسپورٹرز نے مال فروخت نہیں کیے ہیں۔ ان ریٹوں میں نقصان ہے۔ وارہ نہیں ہے۔