+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 12 2026 12:15:56
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 3600/3650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان فیصل آباد منڈی میں تھل کے کچے مال 3650 جبکہ پلانٹ والے مال 3750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ تھل لائن لوڈ میں 8900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 9500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھرپارکر کے مال کے بھی لوڈ میں 8900/9000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ قمر مشانی کے موٹے مالوں کے 9100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں لوڈ میں جبکہ باریک مال کے 12500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال سٹاکسٹ نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ شروع میں قصور سائڈ جب فصل شروع ہوئ تھی تب فیڈ ملوں نے باجرہ خریدا تھا اس وقت ریٹ 3100/3200 تھا اس کے بعد سٹاکسٹ خریدار بن گئے اور باجرے کا ریٹ تیز ہو گیا اور فیڈ ملوں نے مال پھر نہیں خریدا۔ ابھی بھی مکئ اور نکو کا ریٹ کم ہے اور وہ فیڈ کے مین آئٹم بھی ہیں۔ مکئ کے ریٹوں میں تیزی کا رجحان ہے جس کو دیکھتے ہوئے باجرے کے سٹاکسٹ نے بھی مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔