+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 10 2026 13:30:50
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے کمزور ہے۔ سرگودھا زون العریبیہ شوگر ملز کے 14850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ یونیکول 14750 رمضان 14700 روپیہ کوئٹنل تک بھاؤ ہیں۔ جھنگ 14650 بھون 14675 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 14700 سورج کشمیر وغیرہ 14650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں حمزہ آر وائ کے 14300/14325 جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ 14215 اتحاد 14225 اے کے ٹی ڈھرکی گھوٹکی ایس جی ایم الائنس وغیرہ 14200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں اومنی گروپ نو سیل ہے۔ جبکہ النور مہران فارورڈ آباد گار وغیرہ 14200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں فل حال پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ اسی لیے فارورڈ حاضر سے نیچے کر کے مل جاتا ہے۔ فارورڈ جنوری کے سودے 14135 تک جا کر ابھی 14150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ فروری بھی 14180/90 روپیہ کوئنٹل میں مال مل جاتے ہیں۔ آگے لانگ ٹرم کے لیے ٹریڈرز ان ریٹوں میں خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں کیونکہ پیداوار ضرورت سے زیادہ متوقع ہے اور لانگ ٹرم میں ان ریٹوں میں بھی لے کر ٹریڈرز مار کھا سکتے ہیں۔ ابھی کرشنگ سیزن شروع ہے جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے پروڈکشن فگرز آتے جائیں گے اور مزید ٹرینڈ کلئر ہوتا جائے گا۔