+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 07 2026 13:59:41
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار 50/100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور بھاگ ناڑی لائن 5700/5750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ سبی 5800/5850 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملتان منڈی میں سبی کوالٹی 6000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ تھوڑی سست ہے۔ جو سٹاکسٹ رہ گئے ہیں وہ ابھی رکے ہوئے ہیں۔ ریٹ کافی تیز ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی بہت نرم ہو تو خریداری کریں گے۔ دوسرا اوپر جنہوں نے اکا دکا مال بیچے ہیں 6100/6200/6300 میں وہ 100/200 بازار مزید نرم ہوا تو وہ دوبارہ مال پکڑیں گے۔ 

سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی 200 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 7900/8100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان منڈی میں سدا بہار جوار 8000 میں مل جاتی ہے۔ فل حال گاہکی بھی خاموش ہے۔۔