+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 07 2026 13:07:50
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل مارکیٹ گڈ ایورج مالوں کے 9600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ہلڈ کوالٹی مال 14200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ہلڈ مالوں کی ڈیمانڈ ہے۔ فل حال نیچے تھوڑی تھوڑی گاہکی ہے۔ سردیوں میں لوکل میں ڈیمانڈ بھی ہوتی ہے۔ بیچ بھی ہے کیونکہ ٹریڈرز تھوڑے تھوڑے مال نقصان میں ہی فروخت کر کے دوسرے آئٹمز میں جا رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس وقت پاکستانی لوکل مارکیٹ انٹرنیشنل مارکیٹ پر اور انٹرنیشنل مارکیٹ چائنہ کی ڈیمانڈ پر منحصر ہے۔ کیونکہ چائنہ کی سالانہ ڈیمانڈ 1.1/1.2 ملین ٹن تک ہے۔ سب کی نظریں چائنہ پر ہی ہیں۔ چائنہ میں پچھلے سال بتدریج مندے کے باعث ٹریڈرز نے کافی نقصان کیا ہے۔ کچھ فرمیں ڈیفالٹ بھی کر گئ ہیں چائنہ میں۔ اس وجہ سے ریٹ کم ہونے کے باوجود چائنہ کی ڈیمانڈ فل حال نہیں ہے۔۔ دوسرا تل کی گلوبل سپلائ میں پہلے دو وقت میں فصلیں آتی تھیں۔ اب ہر 3 ماہ بعد کوئ نا کوئ ملک شروع ہو جاتا ہے۔ پچھلے سال بھی برازیل سے جون جولائ میں اچھی سپلائ ہوئ تھی جو کہ اتنی زیادہ برازیل سے سپلائ غیر متوقع تھی۔ ابھی جنوری فروری اور مارچ تین ماہ پڑے ہیں آگے پھر اپریل میں میں برازیل اور لاطینی امریکہ کی کراپ شروع ہو جائے گی۔ پھر جون جولائ کے بعد پاکستان چائنہ کی لوکل کراپ شروع ہو جائے گی۔ پھر ستمبر سے دسمبر تک افریکہ آمدن شروع رہتی ہے۔ مجموعی طور پر انٹرنیشنل مارکیٹ میں مزے داری تو نہیں ہے۔ ریٹ بھی کافی کم ہیں اور گلوبل سپلائ بھی زیادہ ہے۔ ریٹ کم ہونے کے باوجود ڈیمانڈ میں مزے داری نہیں ہے۔