+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 07 2026 11:34:10
  • Comments

Guar | گوارہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70/30 کوالٹی 12500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ 60/40 کوالٹی 12000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 50/50 مالوں کے 11500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ تھوڑی نرم نظر آ رہی ہے۔ تاہم تھوڑی بہت نرم ہو تو مال خریدنے چاہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ سندھ سائڈ لائنوں پر 14000/14200 روپیہ ریٹ مانگتے ہیں بیچ کھل کر نہیں ہے۔ سبی سائڈ بھی آمدن بہت کم ہے اور ریٹ کافی تیز ہے۔ گوار میل کا ریٹ 10 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 102 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گوار میل کا تو ریٹ کم ہے لیکن گوار گم کا ریٹ کافی تیز ہے۔ 1300 ڈالر کے لیول پر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا میں ریٹ کافی تیز ہو گیا تھا گوار سیڈ کا ریٹ 6200 روپیہ کوئنٹل تک ٹچ کر کے ابھی تھوڑی پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ انڈیا ریٹ 4600 روپیہ کوئنٹل سے تیز ہوا تھا۔ فل حال انٹرنیشنل مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ تاہم انڈیا آمدن اس سال پچھلے سال کی نسبت آدھی ہے۔ پچھلے سال 75 لاکھ بوری کی فصل تھی اس سال ابھی تک 30/35 لاکھ بوری آئ ہے۔ مارکیٹ دوبارہ بہتر ہونے کی امکانات ہیں انٹرنیشنل اور لوکل پاکستان میں مارکیٹ پیرٹی سے نیچے مارکیٹ ہے۔ لوکل جیسے جیسے نیچے بازار جاتا جائے مزید مال خریدنے چاہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔