+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 05 2026 16:48:57
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار بھاگ ناڑی منڈی میں 5925 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جبکہ سبی لائن 6000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق لائنوں پر مقامی لوگ خریداری کر رہے ہیں آمدن بھی اتنی زیادہ نہیں ہے۔ لائنوں سے کھل کر بیچ نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جیسے ہی پنجاب میں دھند پڑنے کا سلسلہ رکے گا موسم صاف ہو گا ساتھ ہی ریٹیل کی ڈیمانڈ بھی نکل آئے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جیکب آباد سبی بھاگ ناڑی کے علاقوں میں 20 جنوری کے بعد آمدن بھی تقریباً ختم ہو جائے گی اور مال سارے اسٹاک میں چلے جائیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق پنجاب میں موسم کھلنے کی دیر ہے مارکیٹ دوبارہ چل پڑے گی۔ فل الحال تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ 
سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 8100/8200 روپیہ من جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ آمدن 150 بیگز کی تھی۔ سدا بہار جوار میں بھی تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔