+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 01 2026 13:44:48
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ بہتر ہے۔ سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز کے 14200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ رمضان العریبیہ وغیرہ کے 14100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ بھون شوگر ملز کے 14000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان اور سویرہ شوگر ملز 14150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ کشمیر کمالیہ وغیرہ کے 14050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سویرہ شوگر ملز کے 10 جنوری کر کے 14300 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو بھی مارکیٹ تیز ہے اور 13825/50 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کے ڈی پر کوئ ٹیکس بھی سننے میں آ رہا ہے۔ تاہم یہ ریٹ بغیر ٹیکس کے ہیں۔ ٹیکس جتنا بھی عائد ہو گا وہ لوڈنگ کرواتے وقت خریدار الگ سے ادا کرے گا۔ تقریباً 100 روپیہ کوئنٹل کے قریب سننے میں آ رہا ہے۔ زیریں سندھ 13325 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ بھی 40/50 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہے اور 13910/20 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔