Red Chili | لال مرچ ثابت
Jan 05 2026
جوار ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Jan 08 2025 12:24:48 11 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ اے جی ای نمبر 1 کوالٹی مال 241 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بکنگ جنوری فروری شپمنٹ 655 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 204 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ یہ مال 10 مارچ تک کراچی پورٹ پر آ جائیں گے۔ .
Jan 08 2025 11:53:28 11 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ کمزور اوپن ہوئ ہے۔ لالا موسیٰ لائن 4300/4400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ تھل لائن بھی مارکیٹ 600/700 روپیہ کوئنٹل کمزور ہے اور 10300/10350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جن ٹریڈرز نے پچھلے دنوں اوپر ریٹوں میں مال بیچے ہیں ان ریٹوں میں دوبارہ گاہک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں پیسے پڑے بھی بہت جلدی ہیں اور نکلے بھی بہت جلد ہیں۔ پہلے 20 دن میں 40 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہوئ ابھی 4 دن میں 20 روپے نکل بھی گئے ہیں۔ ان ریٹوں میں بڑے سٹاکسٹ تھوڑا تھوڑا مال لے جاتے ہیں۔ .
Jan 08 2025 11:48:39 11 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 13500/600 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ برما پورٹ کے مالوں کے 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 07 2025 22:26:51 11 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 25 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئ ہے اور 13100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ جنوری کے سودوں کے 13225/13235 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ مارچ 13700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ انویسٹرز گاہک ہیں۔ .
Jan 07 2025 21:27:20 11 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں مارکیٹ 40 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئ ہے اور حاضر جے ڈی ڈبلیو 13075 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ فارورڈ جنوری کے سودوں کے 13200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jan 07 2025 19:34:31 11 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ حاضر میں 13030/13035 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوری کے سودوں کے 13160/70 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ تو کمزور ہے لیکن اوپر لیول پر بیچ بھی کھل کر نہیں آتی ہے۔ .
Jan 07 2025 19:12:33 11 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن 200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 11000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے نرم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 20 دن میں 40 روپیہ کلو کی تیزی آئ ہے۔ ٹریڈرز نے تھوڑا تھوڑا نفع بھی پکا کیا ہے۔ .
Jan 07 2025 18:04:16 11 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں ریگولر کوالٹی 14000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھوڑا تھوڑا گاہک بن جاتا ہے۔ .
Jan 07 2025 18:03:38 11 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں ریگولر مالوں کے 215/18 جبکہ مشین کلین مال 225/228 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 640 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 7/8 ایم ایم سفید ہلکی کوالٹی مال 235/40 تک بھاؤ ہیں جبکہ اچھے مال 265 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ رشیا اور یوکرین کے 8 ایم ایم مال بھی 285/290 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مال کم ہیں مارکیٹ بہتر ہی نظر آرہی ہے 335/340 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 435/440 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 07 2025 17:55:17 11 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں گودام کے مال 122 اور مل پہنچ 123 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jan 07 2025 17:54:21 11 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100/150 روپیہ مزید کمزور ہوئی ہے اور 10850 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ بکنگ 940/50 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ حاضر میں ڈیمانڈ سست ہے۔ .
Jan 07 2025 17:40:38 11 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 24000/25000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jan 07 2025 17:39:59 11 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی 19600/700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 17200 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پرائیویٹ میں تھوڑا تھوڑا مال لے جاتے ہیں۔ .
Jan 07 2025 17:36:45 11 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ شام کے اوقات میں مارکیٹ کمزور ہوئ ہے۔ ملتان منڈی میں پلانٹ والے مال کے 4600 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ تھل لائن بھی 200/300 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہے اور 11200/300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے نرم ہے۔ .
Jan 07 2025 17:27:39 11 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں اے جی ای نمبر 1 کوالٹی مال 2/3 روپیہ کلو نرم ہوئی ہے اور 242/43 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ آسٹریلیا چنے کی لوکل میں ڈیمانڈ کمزور ہے۔ تاہم تنزانیہ اچھی کوالٹی موٹے مال 255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ روٹین مالوں کے 235 روپیہ کلو تک بھاؤ ییں۔ تنزانیہ موٹے مال بھنائ والے گاہک بن جاتے ہیں۔ بکنگ فارورڈ شپمنٹ میں 650 ڈالر میں مال مل جاتے ہیں جو کہ 202 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ یہ مال 10 مارچ تک کراچی پورٹ پر آ جائیں گے۔ دوسری جانب لوکل میں کالے چنے کی فصل کو بارش کی سخت ضرورت ہے۔ .
Jan 07 2025 17:18:49 11 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر میں جے ڈی ڈبلیو 13020/25 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ میں جنوری کے سودوں کے 13160/65 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jan 07 2025 17:13:00 11 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ 209 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہکی سست ہے۔ .
Jan 07 2025 17:12:08 11 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 13600/13700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ضرورت کے مطابق کام کاج ہیں۔ .
Jan 07 2025 17:10:26 11 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 11500/600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ 50 دن پیمنٹ پر 12100/200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jan 07 2025 15:28:58 11 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر میں جے ڈی ڈبلیو 13015/25 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ میں جنوری کے سودوں کے 13150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jan 07 2025 15:03:18 11 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 100/200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 11500/600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ 50 دن پیمنٹ پر 12200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 07 2025 14:59:46 11 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں ریگولر مالوں کے 215/18 جبکہ مشین کلین مال 225/228 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 40 ڈالر نرم ہوئی ہے اور 640 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ رہ گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 199 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ آسٹریلیا 7/8 ایم ایم سفید ہلکی کوالٹی مال 235/40 تک بھاؤ ہیں جبکہ اچھے مال 265 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ رشیا اور یوکرین کے 8 ایم ایم مال بھی 285/290 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 330/335 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 435/440 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 07 2025 14:59:07 11 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں ریگولر کوالٹی کے 200 روپیہ مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 14000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کوئٹہ سے ڈیمانڈ اچھی ہے۔ کوئٹہ سے مال جا رہے ہیں۔ .
Jan 07 2025 14:53:17 11 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی 3600/3700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jan 07 2025 14:52:57 11 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 1000 روپیہ مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 20000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 21000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہے۔ .
Jan 07 2025 14:50:03 11 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 41000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 44500/45000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jan 07 2025 14:49:30 11 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 400 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 15000/15200 جبکہ گولی دھنیا 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ایران کی کرنسی نرم ہوئی ہے جسکی وجہ سے لوکل مارکیٹ نرم ہوئی ہے۔ .
Jan 07 2025 14:41:53 11 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور گودام کے مال 122 اور مل پہنچ 123 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ ییلو پیس دال کے 133 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کٹنگ اچھی ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jan 07 2025 14:41:05 11 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور 209 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jan 07 2025 14:38:34 11 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 10900/11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں گودام کے مالوں کے۔ فیصل آباد منڈی میں چمن ماش 12800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں چھنے ہوئے مالوں کے جبکہ حیدر آباد منڈی میں بغیر چھنے ہوئے مالوں کے 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ بکنگ 940/50 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 11654 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
Jan 05 2026
Jan 05 2026
Jan 05 2026
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott