پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ میں مندے کا رجحان برقرار ہے۔ مارکیٹ مزید 100 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئ ہے اور جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 14400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گیا ہے۔ فیصل آباد سائڈ سورج شوگر ملز 14600 سویرہ 14700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سنٹرل پنجاب سائڈ بھی 14700/14800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ زیریں سندھ سائڈ 14500/600 روپیہ کوئنٹل جیسی پوزیشن ہے۔ گاہک نہیں ہے۔ فل حال حاضر مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔فل حال گنے کی ییلڈ اور ریکوری اچھی ہونے کی وجہ سے سٹاکسٹ ان ریٹ میں خریداری میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ 3 مل جنوری کے سودوں کے 13910 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں گنے کا ریٹ تیز ہے۔ وہاں ملز کے درمیان مقابلہ ہے۔ جو مل زیادہ ریٹ دے گی وہاں گنا زیادہ جائے گا۔ جبکہ سنٹرل پنجاب اور سندھ سائڈ گنے کا ریٹ رکا ہوا ہی ہے۔