+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 29 2025 14:41:01
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 9950 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حاضر مارکیٹ 50 روپیہ من نرم ہوئ ہے گاہکی سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل مارکیٹ پڑتے سے نیچے ہے اس میں تھوڑی بہت بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ دوسری جانب بکنگ 850 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 10413 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال انڈیا میں گاہکی اچھی ہے اس وجہ سے بکنگ بہتر ہے۔ انڈیا عموماً اس وقت میں مہینے کی ل 50/60 ہزار ٹن ماش امپورٹ کرتا تھا لیکن اس سال پچھلے دو ماہ میں ستمبر اکتوبر میں 2.20 لاکھ ٹن پلس امپورٹ ہے انڈیا کی۔ انڈیا میں پیداوار کم 10٪ تک اس سال 12 لاکھ ٹن کے قریب ہے خریف فصل کی۔ لیکن انڈیا میں تو پیداوار کم ہے جبکہ برما میں پیداوار زیادہ ہے 10/15 ٪ تک پچھلے سال کی نسبت اور برازیل کی بھی آہستہ آہستہ کراپ بڑھ رہی ہے۔ فل حال تو انڈیا گاہک ہے جس کی وجہ سے بازار بہتر ہے لیکن کوئ زیادہ لمبی تیزی نہیں لگتی ہے بکنگ میں۔