+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 25 2025 12:25:21
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 3200/3250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ تھل لائن 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ مزید کمزور ہے اور 8200/8250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے دنوں سٹاکسٹ بہت زیادہ ایکٹو تھے اور ریٹ بڑھا کر بھی مال لے جاتے تھے جس کی وجہ سے بازار اوپر 8800 تک چلا گیا تھا۔ تاہم فیڈ ملز خاموش تھیں۔ ابھی سٹاکسٹ مال لے کر بیٹھے ہوئے ہیں اور آمدن اچھی ہے تھل میں اس وجہ سے ریٹ دوبارہ لیول پر آئے ہیں۔ باجرے کے ریٹوں میں تیزی میں فیڈ ملز کی ڈیمانڈ بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ باجرے کی فصل اگر تگڑی بھی ہو اور فیڈ ملز اگر گھس جائیں تو دو تین ماہ میں باجرہ سارا کھا جاتی ہیں۔ باجرے میں جینین تیزی تب بنے گی جب فیڈ ملز باجرہ کھائیں گی۔ دوسری جانب جن ٹریڈرز نے اوپر ریٹوں 8600/8800 میں مال بیچے ہیں دوبارہ گاہک ہیں 8200 کے لیول پر۔ بڑے سٹاکسٹ ساتھ ساتھ ٹریڈنگ بھی کرتے ہیں جہاں بازار تیز ہوتا ہے ساتھ تھوڑا مال نکالتے بھی ہیں 200/400 کمزور ہوتا ہے تو دوبارہ ان ہو جاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فیڈ ملز 3000/3200 کے لیول پر باجرہ خریدیں گی۔ اس لیے ان ریٹوں سے مندہ نظر نہیں آتا۔ باقی جینین تیزی فیڈ ملز کی کنزمپشن کے بعد ہی بنے گی۔