+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 23 2025 12:54:18
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ ریگولر کوالٹی کے فیصل آباد منڈی میں 10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی مارکیٹ میں بھی یہی ریٹ ہے۔ فل حال لائنوں پر بھرپور آمدن ہے۔ بڑے سٹیشنوں پر 6 ہزار بوری تک کی بھی آمدن ہے جبکہ باقی سٹیشنوں پر 2/3 ہزار بوری تک کی آمدن ہے۔ ریٹ لائنوں پر 10000 سے لے کر 11300/400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ اوکاڑہ سائڈ کے موٹے اچھے مال 11400/700 تک بھاؤ ہیں۔ جو بڑے ٹریڈرز ہیں ان ریٹوں میں ساتھ ساتھ مال خرید رہے ہیں سٹاک کے لیے ریٹ کم ہونے کی وجہ سے۔ لائنوں پر بھی سٹاکسٹ مالوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ ابھی آگے آمدن بھرپور ہے۔ مارکیٹ تھوڑی گھسائی کر سکتی ہے اور اگلے دو ہفتے ہی ہیں ان دنوں میں مال خریدنے چاہیں دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں کیری فارورڈ سٹاک کافی پڑے ہیں۔ ایتھوپیا نے سال 2025 کے پہلے وسط میں 121740 میٹرک ٹن تک ایکسپورٹ کیا ہے۔ جبکہ سوڈان نے اسی دورانیے میں 120530 میٹرک ٹن تک ایکسپورٹ کیا ہے جو کہ پچھلے سال اسی دورانیے میں 36٪ تک کم ہے۔ سوڈان میں کیری فارورڈ سٹاک بھی کافی پڑا ہے لیکن سوڈان میں فلیش فلڈ (سیلاب) کی وجہ سے نئ فصل بھی کافی متاثر ہے۔ پاکستان نے سال 2025 کے پہلے وسط میں 67000 ٹن تک ایکسپورٹ کیا ہے۔ پاکستان نے 2024 کے دوسرے وسط میں زیادہ مال ایکسپورٹ کیا تھا۔ ابھی اس سال چائنہ میں بھی کیری فارورڈ سٹاک ہے اور باقی ملکوں میں بھی مال پڑے ہیں جس کی وجہ سے فل حال ڈیمانڈ سلو ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بہتری آنے کے لیے کیری فارورڈ سٹاک کا کھایا پیا جانا بھی ضروری ہے۔ چائنہ نے 2025 کے پہلے وسط میں 8 لاکھ 11 ہزار ٹن تل خریدا ہے۔ ریٹ کم ہونے کی وجہ سے چائنہ کی امپورٹ میں 25٪ تک کا اضافی دیکھنے کو آیا ہے۔ برازیل نے بھی 2025 کے پہلے وسط میں 239710 میٹرک ٹن تک ایکسپورٹ کیا ہے جو کہ غیر یقینی تھا کیونکہ 2024 میں برازیل کی کراپ کم تھی۔ جس طریقے سے پاکستان کی کراپ میں سالانہ اضافی ہوا ہے اسی طریقے سے برازیل میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ فل حال انٹرنیشنل مارکیٹ میں کیری فارورڈ سٹاک زیادہ ہونے کی وجہ سے چائنہ فارورڈ کے سودوں کے کم کر کے ریٹ لگاتا ہے۔ 900/950 ڈالر تک ریٹ لگاتا ہے فارورڈ کے سودوں کا۔ فل حال ریٹ تو کم ہے لیکن انٹرنیشنل مارکیٹ میں صورتحال افریکہ کی کراپ آنے کے بعد ہی واضح ہونگی۔ نائجیریا میں کٹائ 15 اکتوبر سے تھوڑی تھوڑی شروع ہو جاتی ہے جو کہ پورا نومبر چلتی ہے۔ نائجیریا میں پچھلے سال کی نسبت اچھی بیجائ ہے لیکن بعض دفعہ ییلڈ کا مسئلہ بھی بن جاتا ہے۔ گلوبل کلائمٹ چینج کی وجہ سے فصلوں کا تخمینہ لگانا مشکل ہو گیا ہے۔ کہیں سیلاب ہیں تو کہیں خشک سالی ہے۔ اس لیے جب تک فصل اترتی نہیں ہے تب تک کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ البتہ ریٹ کم ہیں لوکل اور انٹرنیشنل دونوں میں اس لیے سٹاکسٹ پہلے سے ہی متحرک ہے۔