+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 22 2025 11:46:48
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 205 جبکہ کیش پیمنٹ پر 206 روپیہ کلو بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ سرگودھا منڈی میں 8450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ آسٹریلیا سے کنٹینرز میں اکتوبر نومبر شپمنٹ 530 ڈالر نومبر دسمبر 510 ڈالر دسمبر جنوری شپمنٹ 495 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ 530 ڈالر والا 162.91، 510 ڈالر والا 156.76 جبکہ 495 ڈالر والا 152.15 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سینٹرل کوئنز لینڈ میں چنے کی کٹائی اکتوبر کے شروع اور نیو ساؤتھ ویلز میں نومبر کے شروع میں کٹائی ہوگئی۔ ماہرین کے مطابق آسٹریلیا کی کراپ بمپر ہے اس سال آسٹریلیا کی کراپ 28 سے 30 لاکھ ٹن تک متوقع ہے اسی لیے آسٹریلین ٹریڈرز فارورڈ میں ریٹ کم کر کے فروخت کر رہے ہیں۔ انٹربینک میں ڈالر 282 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔