پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 15000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 15400/15500 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مال ہی اکا دکا ہے جسکی وجہ سے بیچ کمزور ہے۔ آگے نومبر سے پنجاب اور سندھ میں نئی فصل کی آمدن شروع ہو جائے گی۔