+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 23 2025 14:41:09
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 10575 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا مہاراشٹرا میں مون سون کی شدید بارشوں کی وجہ سے 8 لاکھ ہیکٹیرز پر کھڑی فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر ماش اگانے والی اہم ریاست ہے اگر ماش کی فصل بھی زیادہ متاثر ہوئی تو برما سے بکنگ میں تھوڑی بہت بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ برما بھی ماش بڑی مقدار میں پیدا کرتا ہے اور اگر انڈیا میں تھوڑی بہت کراپ ڈیمج بھی ہوتی ہے تو برما اسکی ضرورت کو پورہ کردے گا۔