پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 14800/15000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 15500 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سندھ اور پنجاب میں گوار کی بیجائی مکمل ہوچکی ہے ماہرین کے مطابق بیجائی اچھی ہوئی ہے اور بارشیں بھی وقت پر ہوتی رہی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں سال 2025 میں گورنمنٹ کے اعدادوشمار کے مطابق گوار کی بیجائی 22 لاکھ ہیکٹیرز پر ہوئی ہے جو کہ پچھلے سال کی نسبت 4٪ تک زیادہ ہے۔ انڈیا سے جون 2025 میں گوار میل اور گم کی ایکسپورٹ 42317 ٹن تک تھی۔