+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 16 2025 12:32:36
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ فل حال بہتر ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 212 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کیش پیمنٹ پر 213 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ ابھی تاریخوں والے نپٹ گئے ہیں اور لوکل میں حاضر جن کے پاس مال ہیں کھل کر بیچتے نہیں ہیں۔ حاضر جہاں گاہکی نکلی بازار میں تیزی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 8850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 20 ڈالر تیز ہے اور حاضر 700 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں اور نیو کراپ 605 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ انڈیا لوکل مارکیٹ تیز ہونے کی وجہ سے بہتر ہوئ ہے۔ انڈیا لوکل پچھلے چار دن میں 300 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور دہلی منڈی میں 6100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔