پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ جوہر آباد شوگر ملز کے 18000 نون شوگر ملز 17900 العریبیہ 17800 رمضان 17750 المعیز 2 17600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 17700 سویرہ 17725 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں کمالیہ 17615 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں 50 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہے اور حمزہ آر وی کے شوگر ملز کے 17300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ 17260 اتحاد 17265 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی 17250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں النور 17480 ٹنڈو آباد گار میر پور خاص مہران فاران 17500 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ جولائی کے سودے 17970/80 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔