+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 23 2025 15:24:35
  • Comments

Coriander | دھنیا ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 13300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد مارکیٹ میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 13700/14000 جبکہ گولی دھنیا 14200/500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ انڈیا سے 1040 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 416 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ تاہم کراچی مارکیٹ میں 370 روپیہ کلو تک بک رہا ہے لوکل میں گاہک نہیں ہے۔ کراچی مارکیٹ میں فل حال لوکل سندھ کے مال ہی بک رہے ہیں ٹکڑا کوالٹی 270/280 جبکہ گولی کوالٹی 325/350 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جب سندھ کے لوکل مال بک جائیں گے پھر امپورٹڈ مالوں کا نمبر آئے گا۔ دوسری جانب ایران سے ٹریڈرز مال نہیں بیچ رہے ہیں۔ وہاں جنگی حالات کی وجہ سے ٹریڈرز نے اشیاء کو ہی ہولڈ کیا ہوا ہے۔ وہاں پر کرنسی کی ویلیو نہیں ہے۔