Sugar | چینی
Apr 04 2026
گوارہ آج کا بھاؤ اور مارکیٹ رپورٹ
Jan 05 2026 19:02:21 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 18500/19000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ برابر سی مارکیٹ ہے۔ .
Jan 05 2026 19:00:21 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11500/11600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کوئی تبدیلی نہیں ہے .
Jan 05 2026 18:59:42 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 10100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jan 05 2026 18:50:00 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر جے ڈی ڈبلیو 14075 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ فارورڈ 14085 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ اچھی ہے۔ حاضر جو بھی ڈیلرز مال لیتے ہیں نیچے بک جاتا ہے۔ جنوبی پنجاب میں دھند کی وجہ سے ٹرانسپورٹیشن سست ہے اور ملز بھی فل حال کم کر کے مال فروخت نہیں کر رہی ہیں۔ دوسری جانب جنوبی پنجاب میں گنے کا ریٹ 430/450 روپیہ من تک ہیں۔ .
Jan 05 2026 18:41:11 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 154.5 روپیہ کلو جیسی پوزیشن ہے۔ کرمسن مسور کی بیچ اتنی نہیں ہے۔ نپر مسور 153 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 05 2026 18:39:54 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 151 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کام کاج سست ہے۔ .
Jan 05 2026 18:21:25 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا مارکیٹ ریگولر کوالٹی مال 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین مالوں کے 180/185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ یوکرین کے مال مکس 7/8 ایم ایم 195/200 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ یوکرین کے 8 ایم ایم 225/228 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کے 225 سے 245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے۔ انڈیا کے 58/60 کاؤنٹ 295 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امریکا 9 ایم ایم رامبا برانڈ کے 355 جبکہ کلپر برانڈ کے 335/340 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ سردیوں کی وجہ سے زیادہ تر کام دن میں ہی ہوتے ہیں مغرب کے بعد کام کاج کم ہو جاتے ہیں۔ .
Jan 05 2026 18:20:34 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 9500/9600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ .
Jan 05 2026 18:16:06 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 125 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ .
Jan 05 2026 18:06:05 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70/30 کوالٹی 12800 روپیہ کوئنٹل جیسی پوزیشن ہے جبکہ کراچی تھرپارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سندھ سائڈ لائنوں سے بیچ نا ہونے کے برابر ہے۔ سبی سائڈ بھی کوئ بیچ نہیں ہے۔ پنجاب نمی والے مال ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ آج 200 روپیہ کوئنٹل نرم ہے اور انڈیا 6050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں۔ انڈیا کی۔ پرافٹ ٹیکنگ ہے بہت کم ٹائم میں مارکیٹ 4600 والی 6200 ہوئ ہے۔ .
Jan 05 2026 18:03:38 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن پر کچے مال لوڈ میں 8850/8900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ راولپنڈی پہنچ میں پلانٹ والے مال کے 9500/9600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jan 05 2026 17:06:47 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر مارکیٹ جے ڈی ڈبلیو 14090 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ جنوری کے سودوں میں 14110 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 05 2026 16:48:57 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار بھاگ ناڑی منڈی میں 5925 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جبکہ سبی لائن 6000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق لائنوں پر مقامی لوگ خریداری کر رہے ہیں آمدن بھی اتنی زیادہ نہیں ہے۔ لائنوں سے کھل کر بیچ نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جیسے ہی پنجاب میں دھند پڑنے کا سلسلہ رکے گا موسم صاف ہو گا ساتھ ہی ریٹیل کی ڈیمانڈ بھی نکل آئے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جیکب آباد سبی بھاگ ناڑی کے علاقوں میں 20 جنوری کے بعد آمدن بھی تقریباً ختم ہو جائے گی اور مال سارے اسٹاک میں چلے جائیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق پنجاب میں موسم کھلنے کی دیر ہے مارکیٹ دوبارہ چل پڑے گی۔ فل الحال تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 8100/8200 روپیہ من جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ آمدن 150 بیگز کی تھی۔ سدا بہار جوار میں بھی تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Jan 05 2026 15:52:32 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی مال 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین مالوں کے 180/185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ بکنگ میں 530/40 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں ریگولر کوالٹی مالوں کے 162/63 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے اور اچھی کوالٹی مال 560 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 171.5 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ اس میں اچھا پرافٹ ہو رہا ہے امپورٹرز کو تھوڑے تھوڑے مال بک کروا کر لوکل فروخت کر دیتے ہیں۔ یوکرین کے مال مکس 7/8 ایم ایم 195/200 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ یوکرین کے 8 ایم ایم 225/228 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کے 225 سے 245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے۔ انڈیا کے 58/60 کاؤنٹ 295 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ تاہم بکنگ میں مال منگوا نہیں رہے ہیں پیچھے ڈنکی مال پڑے ہیں۔ امریکا 9 ایم ایم رامبا برانڈ کے 355 جبکہ کلپر برانڈ کے 335/340 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم بکنگ میں 1070 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 329 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ نیچے ٹک ٹک ہے۔ تھوڑے تھوڑے مال بک جاتے ہیں۔ آگے رمضان المبارک میں تمام موٹے چنوں کی نیچے کاؤنٹر سیل اچھی ہوتی ہے۔ .
Jan 05 2026 15:48:33 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو صبح کی پیمنٹ پر 14100 روپیہ کوئنٹل کا خریدار بن جاتا ہے۔ جبکہ جنوری کے سودوں کا 14120 کا خریدار بن جاتا ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ تیزی کا رجحان ہے .
Jan 05 2026 14:47:38 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر اور کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 153/154 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال نیچے ڈیمانڈ سست ہے۔ پچھلے دنوں کرمسن مشین کلین مال کے 159 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ بکنگ نپر مسور 525 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جنوری شپمنٹ مالوں کے جو کراچی پورٹ پر 161.37 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لوکل مارکیٹ زیادہ سپلائ کی وجہ سے انڈر کاسٹ ہے۔ آگے پائپ لائن میں بھی سپلائ کافی ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ .
Jan 05 2026 14:45:00 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر مارکیٹ 14050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے۔ آج 5 تاریخ پیمنٹ پر کافی کام ہوئے ہوئے تھے ملز سے۔ ٹریڈرز پیمنٹوں میں ہی مصروف ہیں۔ فارورڈ 14100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 05 2026 14:36:59 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں حاضر ڈلوری مالوں کے 125 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ 330 ڈالر والا آگے جو جہاز لگنا ہے کراچی پورٹ پر 12 جنوری کو اس کے مالوں کی 110 روپیہ کلو کی بیچ ہے۔ جبکہ جو آگے جنوری کے آخر یا فروری کے شروع میں 317 ڈالر والے مال لگنے ہیں وہ 102 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اب چونکہ آگے فارورڈ میں کم قیمت میں مال مل رہے ہیں اس لیے دکان دار حاضر میں ضرورت کے مطابق ہی کام کر رہے ہیں۔ .
Jan 05 2026 14:10:39 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 300 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہے اور 14200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 15200/300 روپیہ من اور گولی کوالٹی 17800/18000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق دھنیا ثابت کو ایرانی کرنسی بھی مار دے رہی ہے۔ ایرانی کرنسی کا کوئ بھروسہ نہیں ہے۔ بہت زیادہ اوپر نیچے ہو رہی ہے۔ .
Jan 05 2026 13:59:11 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کویٹہ منڈی میں 800 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 35000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 36000/37000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے۔ بکنگ 2700 ڈالر تک چلی گئ تھی ابھی دوبارہ 2650 ڈالر ہے جو کویٹہ منڈی میں 35800 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ لوکل بھی مال خریدنے چاہیں اور بکنگ میں بھی بہتری نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا اس بار زیرے کی بیجائ کم ہے۔ اور دو سال پہلے اس کا ریٹ بھی کافی تیز ہو گیا تھا 7500 ڈالر تک بکنگ چلی گئ تھی۔ اس لیے ابھی بکنگ میں ان ریٹوں میں ٹریڈرز کے اچھے جذبات ہیں۔ .
Jan 05 2026 13:48:56 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 50 روپیہ من تیز ہے اور 10100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ کافی اندر کاسٹ ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آج بکنگ 20 ڈالر تیز اوپن ہوئ ہے 880/890 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 10900 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
Jan 05 2026 13:41:39 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز کے 14400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ رمضان العریبیہ 14350 بھون 14325 جھنگ 14300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 14350 سویرہ 14350 کمالیہ کنجوانی کشمیر 14250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو کے 14050/75 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ اے کے ٹی ڈھرکی 14025 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ سائڈ 13750/13800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل جنوری کے سودوں کے 14110 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال بازار بہتر ہے لیکن ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال بڑے ٹریڈرز لمبی خرید کے چکروں میں نہیں ہیں۔ جو تھوڑا بہت نفع مل رہا ہے ساتھ ساتھ خرید کر روپیہ دو رکھ کر پرافٹ ٹیکنگ بھی کر رہے ہیں۔ .
Jan 05 2026 13:29:03 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 17500 اور فیصل آباد منڈی میں 18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال پچھلے 2/3 ہفتوں سے مارکیٹ میں پیمنٹوں کا بحران تھا جس کی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی ڈھیلی ہوئ ہے۔ تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ ان ریٹوں میں مال لینے چاہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ تیز ہے انڈیا فصل شارٹ ہونے کی وجہ سے۔ بکنگ بھی انڈیا سے 1850 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ مزید تیز نظر آ رہی ہے۔ لوکل ان ریٹوں میں خریداری کرنی چاہیے۔ .
Jan 05 2026 13:27:30 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 18500/19000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ تھوڑا تھوڑا مال مل بھی جاتا ہے اور بک بھی جاتا ہے۔ کنری منڈی میں آج 1800 بوری کی آمدن تھی اور 19500/19700 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ لونگی کوالٹی 24000/26000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اور طوطا پری 13000/15000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 05 2026 13:23:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 9500/9600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ تھرپارکر کوالٹی مال لوڈ میں 8800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ لوکل نیچے تھوڑی تھوڑی ڈیمانڈ تو ہے لیکن انٹرنیشنل مارکیٹ چائنہ کی ڈیمانڈ کے پیچھے ہی چلتی ہے۔ فل حال چائنہ خاموشی ہے۔سٹاکسٹ نے بھی مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ ان ریٹوں میں سٹاکسٹ کو نقصان ہے۔ ریٹ چھوٹا ہے آگے کہیں چائنہ کی ڈیمانڈ آئ تو تھوڑی بہت بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں لیکن ڈیمانڈ کے اوپر منحصر ہے۔ .
Jan 05 2026 13:19:33 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11500/11700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ملر سے بات چیت کرنے پر انہوں نے بتایا کے نیچے مونگ دال کا وکرا کمزور ہے۔ پہلے ان کی دال آگے تین چار دن کی پہلے ہی بکی ہوتی تھی لیکن ابھی کام ٹھنڈا ہے۔ .
Jan 05 2026 12:33:24 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 25 روپیہ کوئنٹل ڈاؤن ہے اور 14075 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں حاضر جے ڈی ڈبلیو کے جبکہ فارورڈ 14125 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ابھی فل حال شارٹ ٹرم میں جنہوں نے نیچے 13800/13900 میں مال پکڑے ہیں ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کر رہے ہیں۔ .
Jan 05 2026 12:31:42 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 0.5 روپیہ کلو نرم اوپن ہوئ ہے اور 150.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 30 دن پیمنٹ پر 154 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آگے مارکیٹ میں اوور سپلائ کے سر کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں ضرورت کے مطابق ہی کام ہے۔ سرگودھا منڈی میں 6400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 05 2026 12:26:31 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 50 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور حاضر جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 14100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ ڈھرکی اے کے ٹی وغیرہ 14050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ سائڈ اومنی گروپ کے 14800/14850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ خیرپور رانی پور کے 14000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں کھینچ ہے۔ مارکیٹ مزید بہتر نظر آ رہی ہے۔ فارورڈ بھی مارکیٹ تیز ہے۔ جنوری 14150 جبکہ فروری 14250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
Jan 05 2026 12:21:50 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70/30 کوالٹی مال 12800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ تاہم پنجاب مال موائسچر والے ہیں۔ سندھ لائنوں پر مال کھل کر ملتا نہیں ہے۔ 13800/14000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں لائنوں پر جبکہ کراچی تھرپارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13000 تک بھاؤ ہیں۔ سبی سائڈ بھی مال ملتا نہیں ہے آمدن بہت کم ہے 14800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott