+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 26 2025 14:34:16
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی جہاز والے مال کراچی مارکیٹ میں 211 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کرمسن مسور کنٹینر والے مال کے 212 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں تھوڑی بہت بہتری بن سکتی ہے بکنگ کینیڈا سے کرمسن مسور 690 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر آج کے ڈالر ریٹ کے حساب سے 213.82 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے ۔ انٹر بینک میں فل حال ڈالر امپورٹ ریٹ 282.5/283 تک ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے کیونکہ کینیڈا میں سٹاک بہت پڑا ہوا ہے۔ کینیڈا میں مارچ 2025 تک کے ڈیٹا کے مطابق 10.48 لاکھ ٹن مسور ثابت کا سٹاک پڑا تھا۔ مارچ 2024 میں کینیڈا میں 8.04 لاکھ ٹن مسور ثابت تھا۔ تاہم اس وقت انڈیا خریدار تھا مارکیٹ میں۔ انڈیا نے پچھلے سال 16 لاکھ ٹن سے زائد مسور ثابت امپورٹ کیا تھا اس سال گاہکی نہیں ہے انڈیا کی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔