+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 23 2025 18:06:41
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 11000 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ فل مندے کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گندم کی کٹائی کے بعد جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مونگ کی کاشت شروع ہو گئی ھے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق کاشت بہت بمپر دیکھنے میں آ رہی ہے کیونکہ ریٹ کافی اچھے ہیں۔ ہاڑو مونگ جس کو سمر کراپ کہتے ہیں 20 مئی کے بعد جنوبی پنجاب کی منڈیوں میں آنا شروع ہو جاے گی۔ اس کے علاؤہ تھل میں بھی اگیتی کاشت شروع ہو گئی ھے۔ تھل میں بھی بمپر کاشت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ تھل کی فصل اگست میں شروع ہو جاے گی تاہم اگیتی کاشت والی فصل پہلے آنا شروع ہو جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق تھل میں بھی مال پڑے ہوئے ہیں اور کراچی پورٹ پر بھی تھوڑی تھوڑی آ ہی رہی ہے۔ اس لئے مونگ کی خریداری ضرورت سے زیادہ نہیں کرنی چاہیے۔ ضرورت کے مطابق کام کریں۔