+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 19 2025 14:48:54
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 113 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ لیکن لانگ ٹرم کے لیے مارکیٹ اچھی نظر آ رہی ہے۔ بکنگ بہتر ہے اور 380 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں رشیا سے جو کراچی پورٹ پر 120 روپیہ کلو سے اوپر کا پڑتا ہے۔ بکنگ میں تیزی کا رجحان ہے۔ بکنگ میں مال لینے چاہیں۔ 357 ڈالر والے جہاز میں بھی مال خریدنے چاہیں اور لوکل میں بھی جیسے جیسے بازار مندا ہو رہا ہے تھوڑا تھوڑا کر کے لینا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق چائنہ نے کینیڈا ییلو پیس 100٪ ڈیوٹی عائد کی ہے۔ جس کی وجہ سے چائنہ اب کینیڈا سے ییلو پیس نہیں خریدے گا۔ چائنہ رشیا سے مال خریدے گا اور رشیا نے چائنہ کے لیے مزید تیز ریٹ کیا ہوا ہے۔ رشیا کا چائنہ کے لیے 400/410 ڈالر ریٹ ہے۔ کیونکہ انہیں پتا ہے کہ چائنہ اب کینیڈا سے مال نہیں خرید سکتا۔ کینیڈین ییلو پیس کا ریٹ 25 ڈالر کمزور ہوا ہے اور 425 ڈالر ریٹ ہے۔ لیکن یہ ریٹ پھر بھی پاکستان میں وارہ نہیں ہے۔ پاکستان کو بھی رشیا سے ہی وارہ ہے۔ دوسری جانب انڈیا میں ییلو پیس کا ریٹ باقی دالوں کی نسبت کم ہونے کی وجہ سے انڈیا بھی ییلو پیس کا زیادہ سے زیادہ سٹاک زخیرہ کرنا چاہتا ہے۔ اسی لیے انڈیا نے ییلو پیس پر زیرو ڈیوٹی کی مدت مزید بڑھا دی ہے۔ بکنگ میں بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ آگے لوکل میں جیسے جیسے مارکیٹ کمزور ہو تھوڑا تھوڑا کر کے مال خریدتے جانا چاہیے لانگ ٹرم کے لیے۔