پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو 13400 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ فروری کے سودوں کی 13430 جیسی پوزیشن بن گئی ہے۔ جبکہ مارچ کے سودوں کی 13940 جیسی صورت حال بن گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یونائیٹڈ شوگر ملز نے لوگوں کو مال اٹھانے کا کہا ہے۔ جو لوگ مال نہیں اٹھائیں گے ان پر روزانہ کی بنیاد پر 10 روپیہ بوری (فی سو کلو) جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بعض ڈیلرز کہہ رہے ہیں 29 تاریخ سے جرمانہ لگے گا۔ یونائیٹڈ شوگر ملز والوں کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس گوداموں میں مال رکھنے کی جگہ نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ پریشر میں آ گئ ہے