Red Chili | لال مرچ ثابت
Oct 21 2026
مونگ ثابت آج کا ریٹ اور تبصرہ
Jul 21 2026 19:19:13 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت 100/200 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 8200/8300 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jul 21 2026 19:18:42 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا مارکیٹ ریگولر کوالٹی مال 165 جبکہ مشین کلین مال 175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ رشیا سے اچھی کوالٹی مالوں کے 565 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا سے 8 ایم ایم 210 جبکہ 7 ایم ایم 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 7 ایم ایم 175 8 ایم ایم 205 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم 225/230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم 308/310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 21 2026 19:16:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی مال ملتان منڈی میں 12500/13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ہائبرڈ جوار گنگا لائن 450 جبکہ پرولائن 470 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سدا بہار جوار ملتان منڈی میں پرانے مال 13000/13500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ نئے مال 8700/9000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہکی سست ہے۔ .
Jul 21 2026 19:13:42 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ لوسن مارکیٹ پلانٹ والے مال 46500/47500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی خاموش ہے۔ کچے مالوں کے لائنوں پر 38000 سے 42000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ نرم نظر آرہی ہے۔ .
Jul 21 2026 19:12:59 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مصری کراچی مارکیٹ پرانے مال 13300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ نئے مال 15 ستمبر سے 15 اکتوبر 15300 روپیہ من تک بھاو ہیں مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Jul 21 2026 19:08:47 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی مال 12200 60/40 کوالٹی 11900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13500 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ ٹھنڈی ہے۔ انڈین مارکیٹ 100 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 6001 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ .
Jul 21 2026 19:06:43 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 2.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور کراچی مارکیٹ میں 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 5 اگست پیمنٹ پر 170.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ بھی نرم ہوئی ہے اور 6800/6825 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جن ٹریڈرز نے نیچے 161/162 میں لیے تھے وقتی پرافٹ ٹیکنگ کر رہے ہیں۔ .
Jul 21 2026 19:02:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 15000/15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جامپور کوالٹی ڈنڈی کٹ مال 10500/11000 جبکہ لودھراں ڈنڈی والے مال 8000/8500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 21 2026 19:00:21 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ شام کے اوقات میں مزید سست ہے اور حاضر میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 13365 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جولائی فکس کے سودوں کے 13235 جبکہ اگست فکس کے سودوں کے 13135 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 21 2026 18:59:50 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں رشیا کے مال 101.5/102 جبکہ کینیڈا کے مال 102.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jul 21 2026 18:58:15 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور کراچی مارکیٹ میں کرمسن کوالٹی 162.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ نپر کوالٹی 164 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jul 21 2026 18:56:13 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی 50 روپیہ من مزید کمزور ہوئ ہے اور 11450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 11650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی کمزور ہے۔ .
Jul 21 2026 18:21:51 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ 200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور کراچی مارکیٹ میں 11000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ بڑے سٹاکسٹ تھوڑا تھوڑا مال لینا شروع ہوگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے بازار مظبوط ہوا ہے۔ آگے پنجاب بھر میں بارشیں ہیں اور دریائے چناب والی پٹی پر سیلاب کا خطرہ بھی ہے تاہم اس سائڈ تل کم کاشت ہوتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جن ٹریڈرز کے پاس پچھلے مال پڑے ہوئے ہیں انہوں نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں بیچ نہیں رہے ہیں۔ ان ریٹوں میں نقصان ہے۔ کراچی ایکسپورٹرز بھی گاہک ہیں۔ آگے تیزی والا سیشن ہے اس لیے پہلے سے ہی عوام ایکٹو ہو گئ ہے اور جو بڑے گھر ہیں ان ریٹوں میں تھوڑا تھوڑا مال لینا شروع ہو گئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 10800/10900 روپیہ من جیسی پوزیشن ہے۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ .
Jul 21 2026 17:51:37 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 2850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ دوسری جانب تھل کے مال پلانٹ والے راولپنڈی پہنچ میں 8000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہی نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پہلے فیڈ مل والی مکئ کا ریٹ 2200/2300 رہ گیا تھا نیچے تاہم ابھی فیڈ مل والی مکئ کے ریٹ 2800 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ باجرہ تھل میں کافی مال بچے پڑے ہیں اگر فیڈ ملوں کا وارہ بنتا ہے تو فیڈ ملز باجرہ خرید سکتی ہیں۔ پچھلے سال بھی فیڈ ملز کو وارہ بن گیا تھا لیکن سٹاکسٹ نے فیڈ ملز کو مال لینے ہی نہیں دے۔ جو ریٹ فیڈ ملز کا ہوتا تھا سٹاکسٹ 100/200 بڑھا کر مال لے جاتے تھے۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ سٹاکیوں نے سارا سال باجرہ ہولڈ کرنے کے بعد نقصان کیا۔ اس سال دیکھنا چاہیے کے باجرہ فیڈ ملز کنزیوم کرتی ہیں یا نہیں پھر انٹری کرنی چاہیے۔ .
Jul 21 2026 16:24:34 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا مارکیٹ ریگولر کوالٹی مال 165 جبکہ مشین کلین مال 175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ رشیا سے اچھی کوالٹی مالوں کے 565 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا سے 8 ایم ایم 210 جبکہ 7 ایم ایم 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 7 ایم ایم 175 8 ایم ایم 205 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم 225/230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا کے پرانے سٹاکس میں ٹریڈرز کو انڈہ ڈنگ کے مسائل آرہے ہیں۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم 308/310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 21 2026 15:30:40 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہے دوپہر کے اوقات میں 8100/8200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ ان ریٹوں میں لانگ ٹرم کے لیے مال سٹاک نہیں کرنے چاہیں۔ .
Jul 21 2026 15:24:54 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دیسی برسیم شیخوپورہ واہنڈو منڈی میں بارش کے باعث کام کاج نہیں ہے۔ کچے مالوں کے 12500/13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دیسی برسیم پلانٹ والے مال 15500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں مارکیٹ 500 روپیہ من بہتر ہے۔ دوسری جانب مصری برسیم پرانے مال کراچی مارکیٹ میں 13300/13500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ نئے مال کے 15 ستمبر سے 15 اکتوبر 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تاہم یہ گھر گھر کے ریٹ ہیں۔ ہلکے گھروں کی کم میں بھی بیچ آ جاتی ہے لیکن ان کا گاہک نہیں بنتا ہے۔ .
Jul 21 2026 15:21:31 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ لوسن مارکیٹ پلانٹ والے مال 46500/47500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اچھے پلانٹ والے مالوں کے۔ گاہکی خاموش ہے مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ کچے مال سندھ میں 38000 سے 42000 کی مارکیٹ ہے۔ .
Jul 21 2026 15:18:36 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 10600/10700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی مارکیٹ میں 10800/10900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ریگولر کوالٹی مالوں کے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 1075/1100 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ .
Jul 21 2026 15:14:30 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 30 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 13370 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ جولائی فکس کے سودوں کے 13228 جبکہ اگست فکس کے سودوں کے 13120 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 21 2026 15:11:28 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی مال ملتان منڈی میں 12500/13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہکی کمزور ہے۔ ہائبرڈ جوار گنگا لائن 450 جبکہ پرولائن 470 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سدا بہار جوار ملتان منڈی میں پرانے مال 13000/13500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ نئے مال 8700/9000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ اوکاڑہ منڈی میں آج 200 توڑے تک آمدن تھی اور 11200/300 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں نئے مالوں کے۔ .
Jul 21 2026 15:10:15 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت 1.5 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور کراچی مارکیٹ میں کرمسن کوالٹی 161.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ نپر کوالٹی 163 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ بکنگ نیو کراپ آسٹریلیا سے نپر کوالٹی کے 535 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 162.11 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے جبکہ حاضر والے مالوں کا پڑتا مزید اونچا ہے۔ .
Jul 21 2026 14:41:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 14600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں ایرانی گولی کوالٹی دھنیا 21000/21500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ 1670 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں ایف او بی میں۔ انڈیا سے وارہ پڑتا نا ہونے کی وجہ سے ٹریڈر بکنگ میں نہیں جا رہے ہیں۔ لوکل مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Jul 21 2026 14:38:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید کراچی مارکیٹ میں 34800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں انڈین زیرہ کے جبکہ فیصل آباد منڈی میں ایرانی زیرہ اور انڈین زیرہ 36000 سے 36500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 2480 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 33777 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ لوکل اور انٹرنیشنل مارکیٹ رکی ہوئی ہے تاہم ٹریڈرز کو بکنگ میں تاحال وارہ ہے۔ .
Jul 21 2026 14:35:56 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مارکیٹ مزید کمزور ہوئ ہے اور 11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں فیصل آباد منڈی میں بھی 11900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ کمزور ہے اور کراچی مارکیٹ میں پیمنٹوں کا بحران ہے۔ بکنگ 20 ڈالر مزید کم ہوئ ہے اور 1020 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 12372 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ماش ثابت کا باقی دالوں کے مقابلے میں ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے انویسٹرز اس میں اتنی دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ انویسٹرز کے پاس دوسرے آپشن ہیں اس لیے ماش کو ترجیح نہیں دے رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ایک بڑے ٹریڈر سے بات چیت کرنے پر انہوں نے بتایا کے ماش کی کھپت بھی کم ہوئ ہے اور اس کا ٹریڈنگ والیوم کم ہو گیا ہے۔ لوکل ملرز ہی اب اپنی اپنی امپورٹ میں چلے گئے ہیں۔ لوکل مال بیچ کر وہ اپنی ہی امپورٹ میں چلے جاتے ہیں۔ اس لیے بازار میں سودا بیچنا مشکل ہو جاتا ہے۔ کراچی سے با مشکل دو چار کنٹینر کا کام ہوتا ہے۔ .
Jul 21 2026 14:10:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ دوپہر کے اوقات میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 172/172.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں جبکہ 5 اگست پیمنٹ پر 173.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ ابھی لوکل مارکیٹ میں گیپ ہے بکنگ سے 13 روپے نیچے ہے۔ بکنگ 610 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 185 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے جبکہ لوکل 13 روپیہ کلو نیچے ہے بازار۔ لوکل بازار میں سیلنگ کھل کر نہیں ہے۔ لوکل مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Jul 21 2026 14:07:46 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں گودام کے مالوں کے 101/102 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ بکنگ 5 ڈالر بہتر ہوئی ہے اور 325 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 99.5 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jul 21 2026 13:49:35 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز کے 13875 العربیہ 13735 سفینہ 13800 المعیز 2 13700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 13725 کمالیہ 13575 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب سائڈ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 13400 اتحاد 13440 ڈھرکی 13385 ایس جی ایم 13250 الائنس 13370 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آروائے کے 13535 حمزہ 13525 اشرف 13550 فاطمہ 13550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ سائڈ مہران فاران شوگر ملز کے 13300 اومنی 13280 کرن شوگر ملز کے 13275 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ 3 مل جولائی فکس کے سودوں کے 13250 جبکہ اگست فکس کے سودوں کے 13125 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ 470 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 21 2026 13:09:45 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 15000/15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ نیچے گاہکی خاموش ہے۔ اگست کے آخر تک ہائبرڈ مالوں کی آمدن شروع ہو جائے گی۔ جامپور کوالٹی ڈنڈی کٹ مال 10500/11000 جبکہ لودھراں ڈنڈی والے مال 8000/8500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 21 2026 13:01:07 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں تو 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تاہم ایکسپورٹرز بھرپور گاہک ہیں اور مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ انٹرنیشنل بازار مزید گرم ہو گیا ہے 200 ڈالر تیز ہو گیا ہے اور انڈیا ایف او بی 2110 ڈالر ریٹ بن گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا مارکیٹ 20306 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ پہنچ گئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ تاہم ابھی ان ریٹوں میں تھوڑی تھوڑی سیلنگ آنا شروع ہو گئ ہے۔ پہلے چونکہ جون میں بارشیں نہیں ہوئ انڈیا میں اہم پیداواری علاقوں میں ابھی جولائ میں بہتر مون سون بارشوں نے آئندہ فصل کے حوالے سے فوری خدشات کم کر دیے ہیں۔ اس وقت بوائ شروع ہے اور ریٹ اچھا ہونے کی وجہ سے کسان اس کو زیادہ کاشت کریں گے۔ تاہم آگے اگر بیجائ اچھی بھی ہوتی ہے تو آل نینو کے ممکنہ اثرات بھی ہیں۔ انڈیا میں اس وقت منڈیوں میں آمدن بہت کم ہے جبکہ ایکسپورٹ میں اچھی ڈیمانڈ ہے اور کیری فارورڈ سٹاک بھی کم ہے۔ اس وقت مجموعی آمد تقریباً 8,500 بوریاں رہی، جو گزشتہ سیشن کی 18,000 بوریوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔ اس کی بڑی وجہ مہاراشٹر کی اہم منڈیوں کی بندش تھی۔کئ علاقوں میں فصل کو رائزوم روٹ کی بیماری کی اطلاعات بھی تھیں۔ مئ میں انڈیا نے 18960 ٹن ہلدی ایکسپورٹ کی ہے جبکہ اپریل اور مئی کی مشترکہ ایکسپورٹ 34000 ٹن تک ہے۔ پاکستان میں ہلدی کا ریٹ کم ہونے کی وجہ سے پاکستان کی ہلدی کی ایکسپورٹ میں کافی اضافی دیکھنے میں آیا ہے اور آگے بھی پرافٹ بہت اچھا ہونے کی وجہ سے ایکسپورٹرز فل حال بھرپور گاہک ہیں۔ 600 ڈالر کا فرقہ ہے پاکستان اور انڈیا کی مارکیٹ میں۔ پاکستان ہلدی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott