Mung Beans | مونگ ثابت
Sep 17 2026
Aug 01 2022 15:58:43 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 10/15 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 7930/35 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سٹے کے سودے ابھی مکمل طور پر سیٹل نہیں ہوے ہیں بعض لوگوں کے پاس پیمنٹ نہیں تھی جس کی وجہ سے سیٹلمنٹ نہیں ہو سکی۔ تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ کا رخ بہتر نظر آرہا ہے کیونکہ آج جنوبی پنجاب کی ملیں سیلنگ نہیں دے رہی ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو۔ اتحاد وغیرہ 8400 مانگ رہے ہیں جبکہ حمزہ نے کوئی ریٹ تو نہیں مانگا لیکن مال بھی فروخت نہیں کیا اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ اگر ریٹیل میں ڈیمانڈ نکلی تو مارکیٹ تھوڑی بہت بہتر ہو جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق یہ جو ریٹ بن گئے ہیں ان سے نیچے جب چینی جاتی ہے تو ملیں سیل نہیں دیتی کیونکہ ملوں کو بھی نو ماہ ہو گئے ہیں بنک کے مارک اپ بھرتے ہوے۔ اس لئے جب زیادہ گھٹتی ہے تو ملیں سر جوڑ لیتی ہیں اور کوشش کرتیں ہیں کہ مارکیٹ بہتر ہو جائے۔ اس لئے زیادہ مندہ بھی نہیں لگتا۔ 25/50 روپیہ بوری نیچے بھی چلی جائے تو اسکی کوئی اہمیت نہیں ہوتی .
Aug 01 2022 11:37:27 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد 8200 بھلوال 8225 جیسے حالات ہیں فیصل آباد زون کسان 8150 سویرا 8150 جبکہ کمالیہ 8040 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں آر وائی کے 7950 حمزہ 7925 جے ڈی ڈبلیو 7920 یونائیٹڈ 7920 جیسے حالات ہیں۔ اپر سندھ میں اے کے ٹی 7950 ڈھرکی گھوٹکی 7950 جیسے حالات ہیں جبکہ زیریں سندھ میں النور شوگر ملز 7960 فاران 7970 مہران 8000 شاہ مراد 8030 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ تھوڑی بہتر نظر آرہی ہے۔ ملوں نے پول کرنے سے پہلے مال کافی فروخت کئے ہیں مال فروخت کر کے پول کر لیا ہے۔ تاہم شام تک ملوں کی صورت حال سامنے آئے گی کہ کونسی مل نے کیا کام کیا ہے۔ تاہم یہ ریٹ بھی کوئی اتنے بڑے ریٹ نہیں ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott