Desi Chickpeas | کالا چنا
Aug 27 2026
Jul 29 2022 13:50:00 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد اور حیدرآباد کی مارکیٹیں بند ہیں لیکن انویسٹرز حضرات بھرپور خریدار ہیں۔ 6400 روپیہ من جیسے حالات ہیں کیش پیمنٹ پر جبکہ 50/60 دن پیمنٹ پر 6650/6700 جیسے حالات ہیں۔ بارشوں کی وجہ سے فصل کو کافی نقصان ہوا ہے۔ آگے مزید بارشیں متوقع ہیں۔ مونگ میں بھی بھرپور تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مارکیٹ کسی وقت بھی 7000 کی حد کو چھو سکتی ہے۔ کیونکہ لائن سے بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ زمیندار کا ایک ایکڑ پر خرچہ 35000 آتا ہے۔ اور فی ایکڑ پیداوار صرف 2 بوری نکل رہی ہے اوپر سے بارشوں نے نقصان کیا ہے جسکی وجہ سے کسان مونگ نہیں بیچ رہے ہیں۔ دو بوری پیدوار میں زمیندار کا خرچہ بھی پورا نہیں ہو رہا ہے۔ انٹر نیشنل مارکیٹ اتنی تیز ہےکہ وارہ نہیں کرتی۔ باہر سے اچھی کوالٹی کی مونگ 9350 میں کراچی آکر پڑتی ہے۔ جبکہ لوکل مارکیٹ انتہائی سستی ہے اس لئے انویسٹرز بھرپور خریداری کر رہے ہیں اور تیزی کا رجحان ہے .
Jul 29 2022 13:42:38 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 10900/11000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ایمپورٹرز کھل کہ سیلنگ نہیں دے رہے ہیں۔ کیونکہ ایمپورٹرز کو بنکوں کی طرف سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ ڈالر 250 تک پہنچ گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دو تین دن سے سنگاپور والے پاکستان کو ماش کی سیلنگ نہیں دے رہے ہیں کیونکہ سیاسی غیر یقینی بہت زیادہ ہے۔ اور انٹر بنک میں ڈالر کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔ تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jul 28 2022 16:18:51 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں ماعکیٹ گرم ہے اور 100 روپیہ من مزید تیز ہوئ ہے 6150/6250 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سیلنگ انتہائ کم ہے۔ حیدر آباد منڈی میں بھی 6150/6250 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ سٹاکسٹ ُفل ایکٹو ہے۔ .
Jul 28 2022 16:01:15 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی 250 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں پورٹ کے مال کے مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔نیچے گاہکی سست ہے۔ آج کراچی پورٹ پر 52 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
Jul 28 2022 15:49:16 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 115/115.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نیچے دال کی ڈیمانڈ نہیں ہے۔ تاہم کھل کر سیلنگ نہیں آتی۔ ڈالر انٹر بینک میں 239 سے 247 تک ہے امپورٹ میں۔ مختلف بینک کے مختلف ریٹ ہیں۔فل حال مارکیٹ میں بہتری کے امکانات ہی ہیں۔ .
Jul 28 2022 15:39:31 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو مارکیٹ انتہائ گرم ہے اور حاضر 10800 روپیہ من کا گاہک ہے بیچ نہیں ہے۔ 45 دن پیمنٹ پر 11250 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ایس کیو فیصل آباد منڈی میں 11150 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 239 سے 247 تک ہے امپورٹ میں۔ مختلف بینک کے مختلف ریٹ ہیں۔ لوگوں کے جزبات انتہائ گرم ہیں۔ سیلنگ ہی نہیں آتی۔ .
Jul 28 2022 13:15:12 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ماش ثابت ایس کیو دن کےاوقات میں مارکیٹ انتہائ گرم ہے اور 10750 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں سوموار پیمنٹ پر۔ حاضر میں کوئ سیلنگ نہیں ہے۔ .
Jul 28 2022 11:59:57 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی 115 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے دال کی گاہکی سست ہے لیکن امپورٹرز کی جانب سےکھل کر سیلنگ نہیں آتی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ڈالر میں تیزی کی وجہ سے لوگوں کے جزبات گرم ہی ہیں۔ آج بھی ڈالر انٹر بینک میں تیز ہے اور 245/247 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ بکنگ 470 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر 127.69 روپیہ تک کام پڑتا ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Jul 28 2022 11:12:54 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 10550 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے لیکن سیلنگ انتہائ کم ہے۔ فیصل آباد منڈی میں ایس کیو 10900 روپیہ من جبکہ چمن ماش کے 10800 روپیہ من جہسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 247 روپیہ تک پہنچ گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ڈالر میں تیزی کی وجہ سے لوگوں کے جزبات گرم ہیں۔ .
Jul 28 2022 10:49:36 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں 250 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں پورٹ کے مال کے جبکہ گودام کے مال کے 253 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ بیچ ہے لیکن گاہک نہیں ہے۔ ڈالر آج انٹر بینک میں 247 روپیہ تک پہنچ گیا ہے امپورٹ میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مسور کا ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے دکان دار حضرات ضرورت کے مطابق ہی خریداری کر رہے ہیں۔ نیچے گاہک خاموش ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott