Guar | گوارہ
Apr 14 2026
Mar 01 2023 19:43:09 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ہائبرڈ کے ریٹ فیصل آباد منڈی 19000/19500 روپیہ من پہ رکے ہوئے تھے۔ جبکہ نئی ہائبرڈ 20500/21500 جیسی صورتحال تھی۔ پاک کموڈیٹیز کی آج ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آج تھوڑا تھوڑا گاہک نکلا ہے۔ امید ہے اگلے دو چار دنوں تک مزید گاہک نکلے گا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کی مرچ صحیح معنوں میں جولائی میں شروع ہو گی۔ ابھی دو عیدیں آنی ہیں درمیان میں اور ساری گاہکی پرانی مرچ پر ہی آئے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ہندوستان میں نئی فصل کی اس وقت بھرپور آمد ہو رہی ہے۔ گزشتہ دس دنوں میں انڈیا میں ریٹ کافی تیز ہو گئے ہیں۔ صنم مرچ کے ریٹ انڈیا میں 225 روپیہ کلو ہو گئے ہیں جو ایک ماہ پہلے 190/95 روپیہ کلو تھے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس وقت انڈیا سے چائنہ بھی خریداری کر رہا ہے اور دوسرے ممالک بھی خریداری کر رہے ہیں۔ انڈیا کا 225 والا ریٹ ڈالروں میں 3000 ڈالر بنتا ہے۔ اگر اس کا پاکستانی روپیہ میں حساب لگائیں تو پاکستانی کرنسی میں 810 روپیہ کلو یعنی 32400 روپیہ من بنتا ہے پھر پورٹ سے باہر نکالنے کے خرچے الگ لگتے ہیں۔ انڈیا والے کہتے ہیں کہ انڈیا میں مرچ 300 روپیہ کلو ہو جائے گی یعنی 4000 ڈالر کو بھی ٹچ کر سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق مرچ فل الحال ان ریٹوں سے مندہ ہوتی نظر نہیں آ رہی ہے۔ بلکہ جب ستمبر اکتوبر میں کنری سندھ کی فصل نئی فصل آ جائے گی شائد تب بھی مندہ نہ ہو کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ انڈیا کے سر پر چلتی ہے اور اگر پاکستان کی فصل دو گنا بھی ہو جائے تب بھی انڈیا کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے۔ اگر سندھ کی فصل دگنی ہو جائے اور انڈیا میں ریٹ 3000 ڈالر کی سطح پر برقرار رہتے ہیں تو پاکستان کی ساری فصل ہی ایکسپورٹ ہو جائے گی۔ پاکستان میں صرف ریٹیل میں گاہکی کی ضرورت ہے جہاں گاہکی بھرپور نکلے گی وہاں مارکیٹ سیٹ ہو جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں مرچ کا ریٹ 20000 روپیہ من ہے جو 1800 ڈالر بنتا ہے۔ اور اگر ستمبر اکتوبر میں پاکستان کی بمپر فصل ہو تب بھی ساری ایمپورٹ ہو سکتی ہے کیونکہ پاکستان کی پیدوار انڈیا کے مقابلے میں 5% نہیں ہوتی اور انڈیا پوری دنیا کو مرچ سپلائی کرتا ہے۔ اس وقت پاکستان سے مرچیں ایکسپورٹ نہ ہونے کی وجہ کوالٹی ہے۔ کوالٹی ہلکی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ایکسپورٹرز کو 100/200 ٹن کی لاٹ چاہیے ہوتی ہے جبکہ اتنی بڑی لاٹ ادھر ملتی ہی نہیں ہے صرف ریٹیل میں گاہکی کم ہے۔ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہیں۔ .
Mar 01 2023 19:29:08 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 17400/500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہوئ ہے۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ .
Mar 01 2023 19:18:59 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 8800 کا خریدار ہے ٹکس ان پیڈ جبکہ ٹیکس پیڈ 8875 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ مارچ کے سودوں کی 9185/90 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو مل نے 10 اپریل کی پیمنٹ پر 9600 میں کام کیا تھا۔ تاہم آج ایک دو ڈیلروں نے جے ڈی ڈبلیو کو 9600 کی گاہکی لگائی ہے 10 اپریل کی پیمنٹ پر لیکن مل نے مال سیل نہیں کیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بڑی ملوں کا جب فارورڈ میں مال فروخت ہو جائے تب ملیں حاضر میں سیل نہیں دیتی ہیں۔ اس لئے بڑے ڈیلر بھی اس وقت مارچ کے سودوں کے خریدار ہیں اور حاضر میں بھی لے رہے ہیں .
Mar 01 2023 18:47:33 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 12800 روپیہ من جیسے حالات ہیں 70/30 کوالٹی مالوں کے۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Mar 01 2023 18:25:11 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 160 روپیہ کلو پہ رکے ہوئے تھے۔ شام کے اوقات میں 5 تاریخ والے جہاز میں 148 کی سیلنگ تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز والا مال 477 ڈالر فی ٹن میں بک ہوا تھا جو ایمپورٹرز کو 139 تک پڑتا ہے۔ تاہم ابھی جہاز پورٹ پر نہیں لگا ہے۔ جب جہاز لگے گا اور ایمپورٹرز کو ڈالر ملیں گے تب حساب لگے گا کہ پڑتا کس ریٹ کا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر آج 268.80 پیسے کا ہو گیا ہے۔ فل الحال ملا جلا رجحان ہے۔ .
Mar 01 2023 18:20:01 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان 4000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ سبی 3800 روپیہ من جیسے حالات ہیں لیکن سبی لائن سے بیچ نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ماہرین کا خیال ہے مارچ کے پہلے دو ہفتوں میں میں مارکیٹ ٹائیٹ ہو جائے گی۔ فل الحال تیزی کا رجحان ہے۔ گنگ 272 پرولائن 312 جیسے حالات ہیں۔ ڈالر تیز ہوا ہے اس لئے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ 4200/4300 روپیہ من جیسے حالات ہیں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Mar 01 2023 18:18:46 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2850 روپیہ من پہ رکا ہوا ہے۔ تھل لائن پر 7250/7300 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہے .
Mar 01 2023 17:51:48 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی ریگولر کوالٹی 290/295 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ ڈالر انٹر بینک میں 268 کے لیول پر ہے۔ سوڈان کوالٹی 290/300 اسٹریلیا 6/7/8 315/325 روپیہ کلو۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم 315/320 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا مال ہلکے ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 320/345 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں اچھے مال۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم اور ترکی 9 ایم ایم 380/390 ۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ میں 390 روپیہ کلو جبکہ برانڈڈ 470/480 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ موٹے چنے کی بیچ نہیں ہے کھل کر۔ .
Mar 01 2023 17:44:55 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی 204 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ کرمسن مسور 2210/12 سے 215 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج کینیڈا میں 20/25 ڈالر مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 725 ڈالر جیسے حالات ا رہے ہیں انڈیا کے نیوا شیوا پورٹ کیلئے۔ یہ نیوا شیوا پورٹ ممبئی میں ہے۔ پاکستان کیلئے 10/15 ڈالر ریٹ زیادہ ہوتا ہے کیونکہ پاکستان کیلئے شپنگ کمپنیاں فریٹ چارجز زیادہ 10/15 ڈالر زیادہ لیتی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں بھی مسور کی فصل کورے کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے اور انڈیا نے کینیڈا سے خریداری شروع کی ہے جس کی وجہ سے کینیڈا کی مارکیٹ ٹائیٹ ہوئی ہے۔ 735 ڈالر فی ٹن والی مسور 215/16 میں پڑتی ہے کراچی آکر۔ اس لئے مسور لوکل مارکیٹ سے خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے جیسے ہی کراچی میں پیمنٹ کا پریشر ختم ہوا مارکیٹ جمپ کر جانے گی۔ پھر ایمپورٹرز جب مسور کی بکنگ کرائیں گے جہاز میں تو 215 والی مسور میں جب تک ایمپورٹرز کو معقول منافع نہیں ملے گا وہ نہیں بیچیں گے۔ کیونکہ جہاز کی بکنگ 5/7 بڑے گھر لیتے ہیں اور پھر وہ حوصلے سے مال بیچتے ہیں اس لیے مسور میں مندہ نظر نہیں آ رہا تیزی کا رجحان ہے۔ .
Mar 01 2023 17:36:54 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 12350 تک کام ہو کر شام کو واپس 50 روپیہ من تیز ہوے ہیں اور 12400 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر تیز ہوا ہے 268.80 پیسے کا ہو گیا ہے۔ 7 روپیہ ڈالر تیز ہوا ہے جس کی وجہ سے ایمپورٹرز نے سیلنگ کم کی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott