Guar | گوارہ
Apr 14 2026
Mar 07 2023 13:50:22 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ آج کنری منڈی میں 600 بوری کی آمد تھی 18500 سے 20500 تک کام ہوے ہیں مال انتہائی کمزور کوالٹی کے آے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں پرانی کولڈ اسٹور والی ہائبرڈ 19200/300 پہ رکی ہوئی ہے جبکہ نئی ہائبرڈ 21000/22000 روپیہ من پہ رکی ہوئی ہے۔ فل الحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 07 2023 13:36:19 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 200 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 18200 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ باریک تل کے 17200 روپیہ من جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ تل زیادہ تر لوگ نفع پکا کر کے فارغ کر گئے ہیں۔ مال انتہائی مضبوط ہاتھوں میں ہے اور اسٹاک بہت تھوڑے رہ گئے ہیں اس لیے مارکیٹ انتہائی مضبوط ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ہاڑو فصل آنے میں ابھی 5 ماہ پڑے ہوے ہیں اور تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Mar 07 2023 13:35:15 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 159 روپیہ کلو پہ رکے ہوئے ہیں۔ جہاز کے مال میں 148 کی بیچ ہے۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Mar 07 2023 13:33:02 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 13500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ چھانگا مانگا 13000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ نظر آ رہی ہے مارکیٹ میں۔ .
Mar 07 2023 13:28:32 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہے اور 51000/51500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کوئٹہ منڈی میں 46500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے گاہک کھل کر خریداری نہیں کر رہے ہیں۔ تھوڑا تھوڑا ضرورت کے مطابق ہی کام کرتے ہیں۔ .
Mar 07 2023 13:23:59 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت حیدر آباد منڈی میں 3000 بوری کی ارائول تھی مارکیٹ 500 روپیہ من کمزورہوئ ہے 9000 سے 10000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فیصل آباد مارکیٹ میان ٹکڑا 13000 جبکہ گولی 18000 جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہک خاموش ہے۔ کوئٹہ منڈی میں 12000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Mar 07 2023 13:04:32 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں 10 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 9490 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں صبح کی پیمنٹ پر۔ مارچ کے سودے 9490/95 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارچ کے سودوں میں پرافٹ ٹیکنگ ہو رہی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ مارچ کے سودے ایک دفعہ فارغ کر کے تھوڑی ریسٹ کرنی چاہیے۔ .
Mar 07 2023 12:49:30 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 212 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ جبکہ نپر مسور کے ریٹ 205 روپیہ کلو تک ہیں۔ یہ پہنچنے کی پیمنٹ ریٹ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مسور فل الحال گوداموں میں جو پڑی ہوئی ہے وہی کھائی جا رہی ہے۔ پیچھے ابھی کوئی لمبی چوڑی بکنگ نہیں ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مسور میں اچانک پیسے پڑیں گے۔ اس لئے مسور کو ہاتھ میں رکھ کر چلنا چاہیے تیزی کا رجحان ہے۔ .
Mar 07 2023 12:42:37 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 13100/200 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 14300 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے ملا جلا رجحان ہے۔ .
Mar 07 2023 12:41:46 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 50 روپیہ من کمزور ہوا ہے اور 2900 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ جبکہ تھل لائن پر 7350 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott