Sugar | چینی
Dec 06 2025
Aug 20 2025 14:50:06 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ 1000 روپیہ مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور فیصل آباد منڈی میں آج 100 بوری تک آمدن تھی اور 22500/23000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں اچھی کوالٹی مالوں کے۔ پرانے مال تو نہ ہونے کے برابر ہیں اور نئے مالوں کی ابھی تھوڑی بہت آمدن شروع ہوئی ہے جو مال آئے ہیں بک گئے ہیں۔ کنری منڈی میں بارش کی وجہ سے آمدن کم تھی 100 بوری تک آمدن تھی اور زیادہ تر گیلے مال ہی آئے ہیں اور 23500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں اچھی کوالٹی مالوں کے۔ جامپور کوالٹی 500 روپیہ مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 16500/17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Aug 20 2025 14:48:37 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ 198.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ نپر کوالٹی 201 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Aug 20 2025 14:27:32 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 33000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی 34500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ بکنگ 2425 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 34200 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
Aug 20 2025 14:26:57 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کویٹہ منڈی میں 200 روپیہ مارکیٹ مزید تیز ہوئی ہے اور 14000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ٹکرا کوالٹی 14700/15000 جبکہ گولی کوالٹی 15400/15700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ سارٹیکس مالوں کی 1150 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایرانی نئے دھنیا کی کراپ شارٹ ہونے کی خبریں ہیں اور ایران سے بیچ بھی نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈین دھنیا کا پڑتا بھی اونچا ہے انڈین مال کراچی پورٹ پر 17000 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ سٹاکسٹ گاہک ہیں۔ مارکیٹ میں بہتری کا ہی رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Aug 20 2025 14:26:17 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم اوپن ہوئی ہے اور 120 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کراچی میں بارشوں کی وجہ سے کام کاج سست ہیں۔ انٹربینک میں ڈالر 282.45 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Aug 20 2025 14:25:46 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے 10600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں بھی مزید بہتری کے امکانات ہیں۔ بکنگ 10/15 ڈالر بہتر ہوئی ہے اور 875 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 10775 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 282.45 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Aug 20 2025 13:46:04 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب لوڈنگ نہیں ہے المعیز 2 17500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ شوگر ملز کے 17475 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب مارکیٹ جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ 17270 اتحاد 17295 آر وائی کے 3/4 دن بعد لوڈنگ 17350 حمزہ حاضر لوڈنگ 17450 فاطمہ 17550 جبکہ ڈھرکی 17325 گھوٹکی17360 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں 100 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور النور 17400 آبادگار مہران فاران 17450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ نیچے گاہکی سست ہے تاہم فارورڈ میں جو سودے ہوئے تھے انکی تھوڑی تھوڑی سیٹلمنٹ بھی ہو رہی ہے۔ .
Aug 20 2025 13:01:15 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 15000/15100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی سی ہے۔ گاہکی ٹھنڈی ہے۔ .
Aug 20 2025 12:59:48 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ 20300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 20500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دیسی برسیم 17000 سے 23000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں شیخوپورہ اور واہنڈو منڈی میں۔ کل ملتان نیچے ریٹیل میں گاہکی ٹھنڈی تھی۔ امپورٹرز کے مال لیٹ ہوئے تھے اس لیے حاضر میں تھوڑی بہت کھینچ بنی تھی اور مارکیٹ میں 1500/1800 روپیہ من پڑا تھا۔ تاہم ابھی دوبارہ مارکیٹ سست ہے۔ گاہک نہیں ہے۔ مصر بھی پاکستان مارکیٹ کو دیکھ کر 150 ڈالر تیز ہوا ہے اور 1600 ڈالر ریٹ بن گیا ہے جو کراچی پورٹ پر 20033 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ تاہم اس ریٹ میں مصر سے بھی امپورٹ میں گاہک نہیں ہے۔ مارکیٹ دوبارہ کمزور ہے۔ آگے پورٹ پر مال لگنے ہیں۔ پیمنٹوں کا بحران بن سکتا ہے۔ .
Aug 20 2025 12:38:30 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں دادو کوالٹی 6300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 6600/6700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ کمزور ہے۔ہائبرڈ جوار کیوری 295 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 330 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔سدا بہار جوار ملتان منڈی میں 6000/6100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ اوکاڑہ منڈی میں 5000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں نئے مالوں کے۔ آمدن 30/40 توڑے تک تھی اکا دکا بیچ والے مال لے جاتے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott